انجری کے بعد ممبئی انڈینز نے آدھی تنخواہ دی:مچل سینٹنر کا انکشاف

2 گھنٹے قبل
انجری کے بعد ممبئی انڈینز نے آدھی تنخواہ دی:مچل سینٹنر کا انکشاف

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران انجری کے باعث انہیں ممبئی انڈینز کی جانب سے مکمل تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔34 سالہ آل راؤنڈر کو آئی پی ایل میگا آکشن میں 20 ملین بھارتی روپے کے عوض ممبئی انڈینز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہیں سیزن کے لیے برقرار بھی رکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے دوران سینٹنر چند میچوں میں حصہ لینے کے بعد انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ابتدا میں انہیں آٹھ ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا، تاہم بعد میں وہ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں بھی واپس شامل ہو گئے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے کہا کہ انہیں مکمل ادائیگی نہیں ملی بلکہ فرنچائز نے صرف آدھی رقم ادا کی۔انہوں نے وضاحت کی کہ دوران سیزن انہیں مختلف انجریز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں دونوں کندھوں کی چوٹیں شامل تھیں، جس کے باعث وہ مکمل طور پر کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔ان کے مطابق وہ بعض میچوں سے ذاتی وجوہات کے باعث بھی غیر حاضر رہے، جن میں خاندانی صورتحال اور بعد ازاں میدان میں لگنے والی چوٹیں شامل ہیں۔سینٹنر نے کہا کہ وہ فرنچائز کے لیے پوری کوشش کر رہے تھے مگر مسلسل انجری کے باعث انہیں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے حالیہ سیزن میں مختلف تنازعات بھی سامنے آتے رہے ہیں، جن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں اور سخت کارروائیاں شامل تھیں۔