گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی سرگرمیاں تیز، عوامی سہولیات پر توجہ

گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی سرگرمیاں تیز، عوامی سہولیات پر توجہ

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد بنوں میں انتظامی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق شہر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال اور اسپتالوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ صفائی مہم جاری رکھنے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں میں صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات کی بہتری اور انتظامی نظم و نسق مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق نئی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔