ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین دو ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین دو ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین گیندوں پر دو ہزار رنز مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ابھیشیک شرما نے یہ سنگِ میل صرف ۱۰۲۴ گیندوں پر عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے دو ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے ۱۱۶۴ گیندیں کھیلی تھیں۔اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں ابھیشیک نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ۳۰ گیندوں پر ۶۹ رنز اسکور کیے۔انہوں نے صرف ۱۸ گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے حریف ٹیم کے گیند بازوں کو دباؤ میں ڈال دیا۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں کم ترین گیندوں پر دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آسٹریا کے کرنبیر سنگھ تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔