فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔زلزلے سے کئی عمارتیں، مکانات اور تجارتی مراکز منہدم ہوگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان گلان اور جنرل سانتوس شہر میں رپورٹ ہوا۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ زلزلے کے بعد 200 سے زائد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، درجنوں ہلاک، درجنوں زخمی، متعدد لاپتا
3 گھنٹے قبل