ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ہو گئے ہیں، تاہم سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔آپریشن بلیو اسٹار کا آغاز یکم جون 1984 کو امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے سے ہوا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ہزاروں نہتے مرد، خواتین، بزرگ اور بچوں کے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔گولڈن ٹیمپل پر اس حملے کو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں اس واقعے کے خلاف بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔سابق وزیر اعلیٰ مشرقی پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے بھارتی فوج کو نااہل قرار دیا تھا، جبکہ سکھ مؤرخ ہرجندر سنگھ دلگیر کے مطابق آپریشن بلیو اسٹار سکھوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی کارروائی تھی۔
آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری اب بھی انصاف کی منتظر
8 گھنٹے قبل