تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 33 ہزار گھر متاثر، 1,869 خاندان بے گھر

5 گھنٹے قبل
تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 33 ہزار گھر متاثر، 1,869 خاندان بے گھر

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)تہران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہر کے تقریباً 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس سے 1,869 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔تہران کے میئر کے ترجمان محمد خانی نے بتایا کہ متاثرہ گھروں میں نقصان کی شدت مختلف ہے: کچھ گھروں میں شیشے، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹیں جبکہ کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں مکمل تعمیر نو یا بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے۔اب تک تقریباً 1,245 بے گھر خاندانوں کو شہر کے مختلف 23 رہائشی کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ انہیں عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ حکام نے مزید متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔