15 سالہ ویبھو سوریا ونشی بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل، والدین بھی ساتھ ہوں گے

2 گھنٹے قبل
15 سالہ ویبھو سوریا ونشی بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل، والدین بھی ساتھ ہوں گے

 نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ویبھو سوریا ونشی کے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں میں کھلاڑی کے ہمراہ سفر کریں۔ بورڈ نے اس مقصد کے لیے انہیں خصوصی استثنیٰ بھی فراہم کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ویبھو سوریا ونشی اور ان کے والدین کے تمام سفری اخراجات برداشت کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویبھو سوریا ونشی عمر کے لحاظ سے ابھی کم عمر کھلاڑی ہیں اور پہلی مرتبہ سینئر ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے اور ٹیم کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کے لیے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم کے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملے گی۔ویبھو سوریا ونشی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بھارتی سینئر ٹیم اور اے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔