لاہور( اباسین خبر)لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، جس کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کو محفوظ رکھا جا سکے۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب
5