5
نئی دہلی (ہیلتھ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں واقع مشن اسپتال میں ایک انتہائی چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک جعلی کارڈیالوجسٹ نے صرف 2 ماہ میں 15 دل کے آپریشن کیے، جن میں سے کئی مریضوں کی اموات ہوگئیں۔ملزم کی شناخت نریندر یادو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو لندن کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان کیم (John Camm) کے طور پر پیش کیا۔ اس جعلی ڈاکٹر نے اپنے آپ کو ایک ماہرِ امراضِ قلب ظاہر کر کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی، جس کا نتیجہ نہ صرف مریضوں کی اموات کی صورت میں نکلا بلکہ اسپتال کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔