تربت( اباسین خبر)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی کے سینئر رہنما کامریڈ غفار قمبرانی کے گھر چھاپے اور ان کی اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ غفار قمبرانی ایک پرامن سیاسی رہنما ہیں جو جمہوری جدوجہد اور انسانی حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے گھر پر چھاپہ مارنا اور انہیں علیحدگی پسندوں سے جوڑنا حکومتی اداروں کی غلط پالیسی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو دبانے کے لیے آمرانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے۔ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پورا بلوچستان اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے۔ حکمرانوں کو طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں ترک کرنی ہوںگی۔
بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو دبانے کے لیے آمرانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
2