بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکا سے لگی دوڑ میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چینی کمپنی بٹر فلائی نے دنیا کا پہلا ایسا اے آئی ماڈل “مانس ایجنٹ” تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کی طرح خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی انسانی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔یہ سائنسی اصطلاح میں آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس کہلاتا ہے۔ مانس ایجنٹ کا استعمال کرکے نئی گیمز، ویب سائٹس اور دیگر ڈیجیٹل ایپلی کیشنز تخلیق کی جا چکی ہیں، اور یہ جلد عوامی سطح پر دستیاب ہوگا۔ مانس مختلف کاموں کو خود انجام دے سکے گا، جیسے ہوائی جہاز کی ٹکٹ بک کرنا، جائیداد کی خرید و فروخت اور پوڈ کاسٹ بنانا۔ماہرین کے مطابق، مانس ایجنٹ کا خودمختار بننا مصنوعی ذہانت کی ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
چین نے مصنوعی ذہانت میں نئی تاریخ رقم کر دی، انسانی دماغ جتنا طاقتور دنیا کا پہلا اے آئی ایجنٹ تیارکر لیا
3