2
اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رمضان میں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے کو دوبارہ عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں، اور عالمی برادری کو تشدد کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور مشرق وسطی میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز ضروری ہے۔