لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی آل رانڈر کوربن بوش نے پی ایس ایل 10 سے دستبرداری کی وجہ پاکستانی حکام کے سامنے بیان کر دی۔پشاور زلمی نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کے لیے کوربن بوش سے معاہدہ کیا تھا، تاہم انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز سے معاہدہ کر لیا۔ بھارتی لیگ 22 مارچ سے 25 مئی تک جبکہ پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر بوش کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب کی بنیاد پر حتمی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، کوربن بوش نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی بے توقیری نہیں کر رہے بلکہ اپنے کیریئر کے حوالے سے مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی انڈینز کی نہ صرف بھارت بلکہ دیگر کئی لیگز میں فرنچائزز ہیں اور ان سے جڑ کر ان کے کیریئر کو فائدہ ہو گا۔اب پی سی بی بوش کی وضاحت کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا کہ انہوں نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔ بعض حلقے یہ تجویز کر رہے ہیں کہ بوش پر پی ایس ایل میں آئندہ شرکت پر پابندی عائد کر دینی چاہیے تاکہ لیگ کی ساکھ بچائی جا سکے۔ تاہم کچھ افراد کا خیال ہے کہ علامتی سزا دے کر معاملہ ختم کرنا زیادہ مناسب ہو گا۔
جنوبی افریقی آل رانڈرکوربن بوش کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ سامنے آ گئی
2