5
ہنڈراس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنڈراس میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو بچوں اور معروف موسیقار مارٹینیز سوآزو سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ایک امریکی اور ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق، ریسکیو ٹیموں نے 5 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز کیریبین ساحل کے قریب پیش آیا تھا، اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اب تک لاپتہ شخص کا پتہ نہیں چل سکا۔طیارے کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا اور ایئرلائن نے بھی ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔