لاہور( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے قانون اور انصاف کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو انصاف کیسے ملے گا؟علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب عدالت نے تفتیشی افسر کے بارے میں سوال کیا تو وہ غائب ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر تفتیشی افسر کی غیر حاضری سمجھ سے بالاتر ہے، اور اس طرح انصاف کا کیا تقاضہ ہے؟انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ نظام صحیح نہیں، جہاں جج بھی انصاف دینے میں مجبور ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، اور ان کی جماعت نے اس حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کے جلا گھیرا کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا اور سماعت ملتوی کر دی۔
جب تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو انصاف کیسے ملے گا؟:علیمہ خان
2