نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کے نئے اے آئی ٹول نے محض دو دنوں میں ایک ایسا مسئلہ حل کر دیا، جس کو حل کرنے کے لیے سائنس دان ایک دہائی سے کوشاں تھے۔امپیریل کالج لندن کے محققین نے گوگل کے جدید اے آئی ماڈل کو-سائنٹسٹ کو ایک پیچیدہ مسئلے پر آزمایا، جس میں سپر بگز کے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کا مطالعہ شامل تھا۔ اس پرامٹ کے بعد، اے آئی نے سائنس دانوں کو کئی تجاویز دیں، جن میں وہ جواب بھی شامل تھا، جس کو درست سمجھا گیا تھا۔ڈپارٹمنٹ آف انفیکشیس ڈیزیز کے پروفیسر جوز پینیڈیز نے کہا کہ یہ اے آئی ماڈل شواہد کا تجزیہ، سوالات پوچھنا، اور تجربات بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس تک پہنچنے میں سائنس دانوں کو برسوں کا وقت لگا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اے آئی پلیٹ فارم میں سائنس کو تیز کرنے کی زبردست صلاحیت ہے، اگرچہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
گوگل کا جدید اے آئی ٹول دو دن میں دہائیوں کے مسئلے کا حل نکالنے میں کامیاب
2