لاہور( اباسین خبر) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس دوران اپوزیشن اراکین کی ترامیم پر وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان غصے میں آ گئے اور اپوزیشن کو “جوکر” قرار دے دیا۔اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور وزیر پارلیمانی امور کے جواب پر اعتراض کر دیا۔ مجتبی شجاع الرحمان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کی ترامیم میں کوئی اہم بات نہیں ہوتی اور اپوزیشن پوری تیاری کے ساتھ ایوان میں آتی ہے۔ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اس پر کہا کہ “مجتبی شجاع الرحمان صاحب آپ ایسی بات نہ کریں”، جس پر مجتبی شجاع الرحمان نے جواب دیا کہ وہ اپوزیشن کے پابند نہیں ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز بلڈوز کرکے کام کیا جا سکتا ہے، جو کہ درست نہیں ہے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ “جب انسان طاقت میں ہوتا ہے تو زعم آ جاتا ہے، مجتبی شجاع الرحمان کو الفاظ واپس لینے چاہیے تھے”۔ تاہم، بعد میں ڈپٹی سپیکر نے وزیر پارلیمانی امور کے الفاظ حذف کر دیے اور حکومت کی جانب سے دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی۔
پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025 کی منظوری، اپوزیشن کے ساتھ تلخ کلامی
5