اسلام آباد( کامرس ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اس دوران کئی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رمضان کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت مسلسل پندرہویں ہفتے بڑھ کر 9 روپے 26 پیسے فی کلو ہو گئی۔ اس کے علاوہ، ٹماٹر 21 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 30 روپے 64 پیسے فی کلو، اور کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن مہنگے ہو گئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 46 روپے 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔البتہ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز، آلو، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دیگر اشیا کی قیمتیں سستی ہوئیں۔ انڈے، دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
رمضان میں مہنگائی کا طوفان، چینی، ٹماٹر، مرغی اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ
1