2
پشاور( اباسین خبر)جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔