کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے شادی کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں جب بھی انہیں کوئی اچھا انسان ملے گا تو وہ شادی کر لیں گی۔ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران، زینب رضا نے شریکِ حیات کے لیے اپنی مخصوص توقعات بھی بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا شخص چاہیے جو نہ صرف ان کی بلکہ ان کے خاندان اور دوستوں کی بھی عزت کرتا ہو۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں سب سے اہم چیز شخصیت ہوتی ہے، کیونکہ بظاہر اچھے نظر آنے والے لڑکے بہت سارے ہوتے ہیں۔ زینب نے یہ بھی بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے کسی سے شادی کریں گی، کیونکہ ابھی تک انڈسٹری میں ایسا شخص نہیں ملا جو ان کی توقعات پر پورا اترے۔
زینب رضا کا بھی ہم سفر تلا ش کرنے کا فیصلہ، شوبز سے باہر شریکِ حیات تلاش کرنے کا عزم
2