ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے 15 مارچ کو اپنی 32ویں سالگرہ منائی، لیکن اس سال نے اپنی سالگرہ کی تقریب ایک دن پہلے ہی ممبئی میں میڈیا کے ساتھ منائی۔ اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کے ساتھ شوہر رنبیر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔سالگرہ کی تقریب کے دوران رنبیر کپور نے فوٹوگرافرز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری اجازت کے بغیر تصاویر نہ بنائیں۔” عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک وہ کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہے، مگر اگر بار بار درخواست کرنے کے باوجود کسی نے ان کی بات نہ سنی، تو وہ قانونی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔عالیہ نے مزید کہا کہ “میری زندگی کا سب سے بھیانک خواب یہ ہے کہ کوئی راہا (بیٹی) کو مجھ سے دور لے جائے۔” رنبیر کپور نے کہا کہ “ہم دونوں اس انڈسٹری میں بڑے ہوئے ہیں، لیکن بطور والدین ہم اپنی بیٹی کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ہم فوٹوگرافرز اور میڈیا سے مدد مانگ رہے ہیں تاکہ ہماری بیٹی کی تصاویر بغیر اجازت سوشل میڈیا پر نہ آئیں۔
ہماری اجازت کے بغیر تصاویر نہ بنائیں،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فو ٹو گرافرز کووارنگ
2