غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی پلیٹ فارم “گارجین” نے بتایا ہے کہ یہ آلات اسرائیلی افواج کے جاسوسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے تھے، جنہیں اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔یہ آلہ غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں حالیہ دنوں میں مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔ گارجین پلیٹ فارم نے فلسطینیوں کو اس حوالے سے چوکس رہنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے، فلسطینی سکیورٹی پلیٹ فارم کا انکشاف
2