2
نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ ویرات کی یہ تبدیلی ان کے مداحوں کے درمیان خاصی توجہ کا باعث بنی ہے۔