ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو پہلی بار پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران دنیا سے ملوایا اور اپنے رومانوی تعلقات کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو پچھلے 25 سال سے جانتے ہیں، مگر ان کا رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی طور پر چل رہا ہے۔ گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔گوری سپراٹ کا تعلق بینگلور سے ہے، جہاں وہ پلی بڑھی ہیں۔ ان کی والدہ، ریتا سپراٹ، بینگلور میں ایک بیوٹی سیلون چلاتی تھیں۔ گوری نے اپنی ابتدائی تعلیم بلیو مانٹین اسکول سے حاصل کی اور 2004 میں یونیورسٹی آف دی آرٹس لندن سے ایف ڈی اے اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی کا کورس کیا۔
عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ: تعلقات اور زندگی کی تفصیلات سامنے آگئیں
4