کوئٹہ( اباسین خبر)وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور سانحہ جعفر ایکسپریس حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے بتایا کہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں اب تک 4 زخمی لائے گئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت دی کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ زخمیوں کو بروقت اور بہتر علاج کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں، اور اس مقصد کے لئے تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے تاکہ زخمیوں کو بہترین علاج مل سکے۔
بخت محمد کی جعفر ایکسپریس کے زخمیوں کی عیادت کیلئے آ مد، زخمیوں کو بہترین دیکھ بھال کی یقین دہانی
3