لاہور( سپورٹس ڈیسک) 2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔محمد ریاض، جو کہ اب جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں، بیروزگاری کی وجہ سے اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں نے برسوں تک انتظار کیا کہ ادارہ جاتی کھیل دوبارہ بحال ہوں، لیکن کوئی بھی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “حکومت کی جانب سے محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔”محمد ریاض پاکستان کی معروف فٹبال ٹیم “الیکٹرک” کا حصہ رہ چکے ہیں اور محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ حکومت کو جلدی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ان کے حق کا حصہ مل سکے اور وہ مالی پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکیں۔
فٹبالر محمد ریاض مالی مشکلات کا شکار، اب جلیبیاں بیچنے پر مجبور
4
پچھلی پوسٹ