لاہور( اباسین خبر) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست میں مختلف کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکر طیبہ، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد اور دیگر شامل ہیں۔اس فہرست میں مختلف خیراتی اداروں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے جن میں الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، حزب التحریر اور فلاح انسانیت فانڈیشن شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد فراہم کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔ پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے رجسٹریشن پنجاب چیریٹی کمیشن سے لازمی ہے۔محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنی زکو، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دینی چاہیئیں تاکہ یہ امداد صحیح افراد تک پہنچے اور دہشت گردوں کی مدد نہ ہو۔
پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی
5