5
کراچی( اباسین خبر) شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ موچکو کے علاقے میں پیش آیا۔ تینوں بھائی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر ان پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ متوفی کی شناخت راحب ولد افغان کے طور پر ہوئی، جبکہ زخمیوں کے نام سعد افغان اور ملیر افغان ہیں۔