7
جنوبی افریقا( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی رسائی روکنے کی سخت مذمت کی ہے۔ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ امداد کی رسائی کو روکنا قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے 620 یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کو بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جنوبی افریقا نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشن مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے ایک ہتھکنڈہ ہے۔اس کے ساتھ ہی برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کے معاہدے کی پاسداری کرے۔