لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرایا، مگر حکومت پنجاب اور پی ٹی اے نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔پی ٹی اے کے وکیل نے مزید مہلت کی درخواست کی، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست گزاروں نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی نئی سزاں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آزادی صحافت متاثر ہو گی اور بل متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پیش کیا گیا، جس سے اس کی شفافیت مشکوک ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی متنازعہ شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025: پنجاب حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب
5