کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے حالیہ دنوں میں نادیہ خان کے ساتھ ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب نادیہ خان نے حبا بخاری کے حمل کی خبر ان سے پہلے ہی شیئر کر دی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث اور تنقید کا سامنا کیا گیا تھا۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبا بخاری اور آریز احمد نے اس معاملے پر اپنی رائے دی۔ آریز احمد نے کہا کہ “انڈسٹری میں تقریبا ہر شخص کو یہ بات معلوم تھی کہ ہم والدین بننے والے ہیں، لیکن لوگ اتنی شائستگی رکھتے ہیں کہ وہ خود اس خوشخبری کو دنیا کے سامنے لانے کا انتظار کرتے ہیں۔” آریز احمد نے مزید کہا کہ “نادیہ خان بھی اس بات کو جانتی تھیں، لیکن انہوں نے اس خبر کا اعلان ٹی وی پر کر دیا، جس پر ہمیں افسوس ہوا۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “کچھ باتیں ذاتی ہوتی ہیں، جو آپ خود دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں، اور یہ احترام کا معاملہ ہوتا ہے کہ آپ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں ان کی مرضی سے پہلے کوئی خبر شیئر نہ کریں۔” آریز احمد کے اس بیان نے نادیہ خان کے حوالے سے مزید تنقید کو ہوا دی، کیونکہ انہوں نے نجی معاملے میں مداخلت کی تھی۔اس تنازعے کے بعد حبا بخاری اور آریز احمد نے واضح طور پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کی حدود کے بارے میں بتایا ہے۔ اس معاملے نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ نادیہ خان اس پر کیا ردعمل دیتی ہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان کو ان کا راز فاش کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
7