کراچی( اباسین خبر)سندھ کے 20 سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں زمینوں پر قبضے اور سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ کرپشن کی مختلف تحقیقات میں شامل افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی اہم شخصیات کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد کی بنیاد پر کئی رپورٹس تیار کی جا چکی ہیں۔ ان انکوائریوں میں شامل افسران کے بیرون ملک جانے کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سندھ بورڈ آف ریونیو اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہان سمیت کراچی کے کئی سابق ڈپٹی کمشنرز مختلف تحقیقات کا حصہ ہیں۔
سندھ کے 20 سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
1