1
کراچی( اباسین خبر)محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نیا تعلیمی سال 7 اپریل سے شروع ہوگا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ماہ رمضان کے بجائے اب اپریل میں لیے جائیں گے۔دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں کے پریکٹیکل امتحان صرف مارچ میں لیے جائیں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔