راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونیوالا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔ پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود تھے اور ہلکی بارش رکنے کا انتظار کیا جا رہا تھا، مگر سوا پانچ بجے تک بارش نہ رکی جس کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔اس میچ کے منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے، جبکہ آسٹریلیا بھی 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کرنا ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا
2