کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 34 سالہ موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا اور وہ رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق، شاہد کو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد نے روک کر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ مقتول کا موبائل فون اور پرس موجود تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان نے اس سے کچھ نہیں چھینا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے کیونکہ شاہد کا تعلق گھوٹکی سے تھا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
گھوٹکی کا آن لائن بائیک رائیڈر کراچی میں قتل
4