کراچی ( ایجوکیشن ڈیسک)سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند چھ طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب میں کہا کہ اس اسکالر شپ پروگرام کے تحت تین طلبہ اور تین طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے لیکچر کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی والدہ بینظیر بھٹو نے کبھی بدلہ لینے کی تعلیم نہیں دی، اور اسی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین پر عائد پابندیوں کے باوجود بینظیر بھٹو نے ملک کی وزیراعظم بن کر ایک نیا راستہ کھولا، اور آج پنجاب کی وزیراعلی بھی ایک خاتون ہیں۔
سندھ حکومت کا طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان
3
پچھلی پوسٹ