لاہور( سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اللہ کی مدد سے ہمیں اور پاکستان کو کامیابی ملی۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم نے تنقید کے باوجود پورے عزم و حوصلے سے کام کیا اور پاکستان کی بہتری کے لیے آگے بڑھا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کی تفصیلات بھی شیئر کیں، جس میں رنگا رنگ پروگرام، گلوکاروں کی پرفارمنس، آتشبازی اور لائٹ شو شامل ہوں گے، اور عوام کو اس میں مفت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یہ تقریب پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بڑا موقع ہے، اور اس میں شامل ہونے والی سرگرمیاں مزید جوش و خروش کا باعث بنیں گی۔
سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے سرخرو کیا: محسن نقوی
6