راولپنڈی( اباسین خبر)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔ذرائع کے مطابق، عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صوبائی صدر مقرر کیا۔عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے علاوہ، سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت دی گئی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت نہ رکھیں۔ عمران خان نے علی امین سے کہا کہ وہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر توجہ مرکوز کریں۔ذرائع کے مطابق، عمران خان نے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین کو پیغام دیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل کو نامزد کیا تھا لیکن بعد میں ان کی نامزدگی منسوخ کر کے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا، جو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا
4