کراچی ( شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کے بارے میں ان کی ٹیم نے وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ مایا علی نے قطر میں عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں گلوکارہ کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی کہ عابدہ پروین وہیل چیئر پر کیوں ہیں۔عابدہ پروین کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں، الحمدللہ۔ ٹیم نے وضاحت کی کہ جس نمائش میں عابدہ پروین شریک تھیں، اس کا راستہ بہت طویل تھا، اور انہوں نے زیادہ تر راستہ خود طے کیا، تاہم سہولت کے طور پر انہیں وہیل چیئر فراہم کی گئی تاکہ انہیں زیادہ چلنا نہ پڑے۔مداحوں کی محبت اور فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ عابدہ پروین کی صحت بہترین ہے اور ان کی دعاں کے لیے وہ بے حد مشکور ہیں۔
عابدہ پروین کی طبعیت سے متعلق انکی ٹیم نے اہم پیغام جاری کردیا
3