لاہور( شوبز ڈیسک)معروف اداکار، ہدایتکار اور فلم ساز لالہ سدھیر کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے۔لالہ سدھیر 25 جنوری 1921 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں کچھ مجبوریوں کے باعث فوج میں ملازمت اختیار کی، مگر جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔ خوش شکل اور مردانہ وجاہت کے حامل سدھیر نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور طویل عرصے تک سلور اسکرین پر راج کیا۔ان کا اصل نام شاہ زمان خان آفریدی تھا، اور انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں دو نگار ایوارڈز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کی فلمی کیریئر کی ابتدا بمبئی کی فلم فرض سے ہوئی، جب کہ پاکستان میں ان کی پہلی فلم ہچکولے تھی، جس کا گیت میں پیار کا دیا جلاتا ہوں بہت مقبول ہوا۔لالہ سدھیر کی سب سے کامیاب فلموں میں دوپٹہ (1952) شامل ہے، جو ان کی پہلی سلور جوبلی ہٹ فلم تھی، جبکہ سسی پاکستان کی پہلی گولڈن جوبلی فلم تھی، جس میں سدھیر نے پنوں کا کردار ادا کیا تھا۔آج بھی لالہ سدھیر اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ان کی فلموں کا جادو برقرار ہے۔
معروف اداکار، ہدایتکار اور فلم ساز لالہ سدھیر کی آج سالگرہ
3