ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھیں۔چند روز قبل اروشی روٹیلا کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انٹرویو کے دوران سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے کے بارے میں سوال کیا گیا، لیکن اداکارہ اپنی فلم ڈاکو مہاراج کی تشہیر اور قیمتی گھڑی و انگوٹھی کی نمائش کرتی نظر آئیں۔اب اداکارہ نے اس متنازعہ انٹرویو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان پر رات 4 بجے حملہ ہوا تھا، جب کہ ان کا انٹرویو صبح 8 بجے تھا، اس لیے وہ اس واقعے سے بے خبر تھیں۔ انہیں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ فلم اسٹار پر حملہ ہوا ہے، مگر حملے کی نوعیت کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں اور خوشی ہے کہ وہ صحت یاب ہو چکے ہیں، مگر انہیں اب بھی پورے واقعے کی تفصیل نہیں معلوم کیونکہ ہر شخص الگ کہانی بیان کر رہا ہے۔
سیف علی خان پر حملے سے لاعلم تھی: اروشی روٹیلا کا انکشاف
3