کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے رہنماں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے مطالبے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ سیر کو سوا سیر کی پالیسی پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد طالبان رہنماں پر دبا ڈالنا ہے۔یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے خواتین کے خلاف ظلم کے الزامات میں طالبان کے سینئر رہنماں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان رہنماں میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبد الحکیم حقانی شامل ہیں۔
ہمارے رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ کے مطالبے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں: طالبان
3