غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس نے چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو یرغمالی رکھنے کے بعد آج رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق، رہا کی جانے والی خواتین فوجی سپاہیوں کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی اور لیری الباگ ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے وقت غزہ کے قریب تعینات تھیں۔غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدی بھی آزاد ہوں گے۔یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
حماس کا 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو آج رہا کرنے کا اعلان
2