واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے اخراجات اور بجٹ خسارے میں کمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، یوکرین، تائیوان اور اردن سمیت تمام امدادی پروگرامز عارضی طور پر 90 روز کے لیے معطل کیے گئے ہیں، تاہم اسرائیل اور مصر کو استثنی حاصل ہوگا۔محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم دیا ہے کہ امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیے جائیں۔ ان پروگرامز کا جائزہ لے کر وزیر خارجہ مارکو روبیو تبدیلی یا خاتمے کا فیصلہ کریں گے۔خبر کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود، اس حکمنامے کے اطلاق سے محکمہ خارجہ کے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تاہم، ہنگامی غذائی امداد اور چند دیگر پروگرامز جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
امریکا کے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل، اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل
2