پشاور( اباسین خبر) 70 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا چوتھا قافلہ پارا چنار کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات شامل ہیں۔ قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ آج کا قافلہ گاڑیوں کی تعداد اور سامان کے حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا عمل آج سے شروع کر دیا جائے گا۔دوسری جانب، اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ بھی پارا چنار روانہ کی گئی ہے۔ صوبائی مشیر صحت، احتشام علی نے بتایا کہ 1500 کلو وزنی ادویات حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہی پرواز میں پارا چنار بھیجی جا رہی ہیں، جن میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز اور بچوں کے لیے مخصوص ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوتا، ہیلی کے ذریعے ادویات کی فراہمی جاری رہے گی۔ اگلی کھیپ بھی اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی۔
70 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا چوتھا قافلہ پارا چنار کیلئے روانہ
3