5
کراچی ( اباسین خبر)رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت ہو، مگر ایسا تب ممکن ہے جب دھمکیوں کا سایہ نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مفاہمت کے عمل میں رکاوٹ ڈالی، کچھ رہنماں کو بیانات دینے کے لیے اور کچھ کو بات چیت میں لگایا۔ ان کے مطابق، پاکستان کے مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب تمام سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے سے بات کریں اور دوستانہ ماحول پیدا کریں۔