کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)زکام ایک عام بیماری ہے جو اکثر رائنو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں ناک بہنا، کھانسی اور چھینکیں آنا معمول کی علامات ہیں۔ تاہم، بعض اوقات زکام کی علامات پیچیدہ ہو سکتی ہیں اور اس میں گلے میں خراش، سردی لگنا، اسہال اور متلی بھی شامل ہو سکتی ہیں۔اگر علامات میں بہتری نہ آئے یا طبعیت مزید خراب ہو، اور خاص طور پر اگر بلغم صاف سے پیلے یا سبز رنگ میں تبدیل ہو جائے، تو فورا معالج سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ، درج ذیل علامات بھی خاص توجہ کی متقاضی ہیں:101 درجے کا بخار: اگر بخار مسلسل 101 ڈگری یا اس سے زیادہ ہو، تو یہ اسٹریپ تھروٹ کی علامت ہو سکتا ہے۔کئی دنوں تک کم درجے کا بخار: یہ آپ کے جسم کے زکام سے زیادہ لڑنے کی کوشش کی علامت ہو سکتا ہے۔مختلف علامات کا پیٹرن: اگر زکام کی علامات مسلسل رہیں یا خرابی ہو تو یہ الرجی کی بجائے زکام کی علامت ہو سکتی ہیں۔جسم میں درد: عام زکام میں جسم میں ہلکا درد ہوتا ہے، لیکن نزلے کی وجہ سے شدید پٹھوں اور جسم میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔سینے میں درد یا سانس لینے میں دشواری: اگر کھانسی سینے میں درد، سانس کی قلت یا گھرگھراہٹ کا سبب بنے تو یہ برونکائٹس یا نمونیا کی علامات ہو سکتی ہیں۔کپکپی لگنا: بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن کے آغاز میں جسم پر کپکپی طاری ہو سکتی ہے۔اگر آپ کو یہ علامات محسوس ہوں، تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں تاکہ کسی ممکنہ پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
زکام کی وہ علامات جن میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے
1