ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل اور ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی تاریخ اور سنسنی سے بھرپور فلم چھاوا کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکاری معروف فلمساز لکشمن اتیکر نے کی ہے اور یہ میڈاک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔فلم کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔ ٹریلر میں وکی کوشل سبھاجی مہاراج کے کردار میں بے مثال نظر آ رہے ہیں اور اس فلم کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔فلم میں رشمیکا مندانا نے سبھاجی مہاراج کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں ولن کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔ٹریلر کا بیک گرانڈ میوزک معروف موسیقار اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے۔ یہ فلم 14 فروری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور شائقین کو ایک تاریخی اور سنسنی خیز تجربہ دینے کی توقع ہے۔
وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
1