اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک کا سب سے بڑا برآمداتی سیکٹر، ٹیکسٹائل انڈسٹری، مشکلات کا شکار ہے۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مسائل کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی 33 فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو چکے ہیں۔دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 بند ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں، جہاں 147 ملز بند ہو چکی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہو چکی ہیں، جبکہ پختونخوا میں 6 ملز کی بندش ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق، قصور میں 47، ملتان میں 33، فیصل آباد میں 31، شیخوپورہ میں 11، اور ساہیوال میں 17 ملز بند ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملز کی بندش کی بڑی وجوہات میں مہنگی بجلی اور سخت معاشی حالات شامل ہیں۔
مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند
2