کراچی( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق حیدرآباد کے کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی پیداوار 1,060 بیرل یومیہ سے بڑھا کر 1,820 بیرل یومیہ کر دی گئی۔ اس اضافہ کا سبب جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ کا استعمال ہے۔علاوہ ازیں، کنر آئل فیلڈ 6 سے بھی خام تیل کی پیداوار دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کر دی گئی، جو کہ پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ اب یہاں سے پیداوار 400 بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔اس اضافے کے نتیجے میں حیدرآباد کے دونوں آئل فیلڈز سے مجموعی طور پر 1,160 بیرل یومیہ اضافی خام تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا
2